ہانیہ عامر کے ہاتھ پر موجود عربی ٹیٹو توجہ کا مرکزبن گیا

اداکارہ ہانیہ عامر کے بازو پر عربی زبان میں بنا منفرد ٹیٹو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے  جس میں زندگی کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام درج ہے۔

ہانیہ اپنی اداکاری، فیشن اور منفرد انداز کے باعث پاکستان سمیت بیرونِ ملک بھی بڑی تعداد میں مداح رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے 2016 میں فلم ’جانان‘ سے اداکاری کا آغاز کیا اور اداکاری کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر نے فیشن کے میدان میں بھی اپنی منفرد شناخت بنائی، ان کے ملبوسات، زیورات اور مختصر بالوں کا انداز اکثر مداحوں کی توجہ حاصل کرتا رہا ہے۔

ہانیہ عامر کے بنوائے ہوئے مختلف ٹیٹو بھی ان کے انداز کا نمایاں حصہ ہیں، وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن میں ان کے ٹیٹو  دکھائی دیتے ہیں۔

حالیہ تصاویر میں ہانیہ کے بائیں بازو پر کلائی کے قریب بنے عربی زبان کے ٹیٹو پر عربی عبارت ’حب نفسك أولا‘ درج ہے جس کا مطلب ہے ’سب سے پہلے خود سے محبت کرو‘۔

Back to top button