دنیاکی معمرترین خاتون نے117ویں سالگرہ منالی

مئی 2025 میں 115 سال کی عمر میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرنے والی ایتھل کیٹرہم 21 اگست کو 117 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

برطانوی علاقے سرے کے ایک کیئر ہوم میں مقیم خاتون نے ایک سال کے دوران کافی کچھ ایسا کیا جو ان کی زندگی میں پہلی بار ہوا۔

جیسے وہ ستمبر 2025 میں برطانوی بادشاہ سے ملی تھیں۔

ان کی پیدائش 21 اگست 1909 کو جنوبی انگلینڈ کے ایک گاؤں Shipton Bellinger میں ہوئی تھی۔

8 بہن بھائیوں میں وہ 7 ویں نمبر پر تھیں اور سیاحت ان کا پسندیدہ ترین مشغلہ تھا۔

1927 میں 18 سال کی عمر میں انہوں نے برصغیر کے سفر کا آغاز کیا اور ایک برطانوی خاندان کے ہاں 3 سال تک کام بھی کیا، پھر انگلینڈ واپس چلی گئیں۔

ان کی اپنے شوہر نورمن سے ملاقات 1931 میں ہوئی۔

برطانوی فوج سے تعلق رکھنے والے نورمن ہانگ کانگ اور جبرالٹر میں تعینات رہے۔

ان کے شوہر کا انتقال 1976 میں ہوا اور ان کی 2 بیٹیاں تھیں جن کی پرورش برطانیہ میں کی گئی۔

انہوں نے اپنی طویل زندگی میں 2 بیٹیوں اور شوہر کو کھو دیا لیکن آج بھی وہ اپنے 3 نواسوں اور 5 پڑپوتوں کے ساتھ ہیں۔

 

Back to top button