مریخ پر سورج طلوع ہونے کے بعد کا منفرد نظارہ،تصویروائرل

زمین پر سورج طلوع ہونے کا منظر تو آپ نے دیکھا ہوگا یا کم از کم تصاویر تو دیکھی ہوں گی۔

مریخ پر موجود ناسا کے روور کیوروسٹی نے مریخ پر سورج طلوع ہونے کے بعد کے نظارے کی دنگ کر دینے والی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں مریخ پر اربوں سال قبل بننے والی چٹانوں کو سورج کی شعاعوں میں نہاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ تصویر ناسا کے روور نے مریخ کی سطح پر اپنے سفر کے دوران کھینچی تھی۔

خیال رہے کہ کیوروسٹی 2012 میں مریخ کے خط استوا کے قریب اترا تھا اور 2014 سے ماؤنٹ شارپ پر چڑھ رہا ہے جس کی لمبائی 3 میل ہے۔

اس تصویر کو کیوروسٹی کے مریخ پر سورج طلوع ہونے کے ایک گھنٹے بعد کھینچا تھا جس میں فاصلے پر پہاڑیوں کو دکھایا گیا ہے۔

ناسا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ خطہ ممکنہ طور پر لگ بھگ 3 ارب سال قبل بنا تھا۔

ماؤنٹ شارپ مختلف تہوں میں بنا ہے اور ہر تہہ سے اس سیارے کے جغرافیائی ماضی کا علم ہوتا ہے۔

ان تہوں کی تحقیق سے سائنسدانوں کو جھیلوں اور چشموں کے بارے میں علم ہوسکا جو زمانہ قدیم میں اس خطے میں موجود تھے۔

Back to top button