بھارتی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کا اقلیتوں کے حق میں بیان، مودی حکومت پر تنقید
تقریب میں گیت کے ذریعے حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے، راہول گاندھی بھی موجود تھے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے ایک تقریب کے دوران گیت کے ذریعے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھائی۔
نیہا سنگھ راٹھور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا جاتا ہے، انہیں دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔
تقریب میں کانگریس رہنما راہول گاندھی بھی موجود تھے، جبکہ نیہا سنگھ راٹھور ان کے ہمراہ کھڑی نظر آئیں۔
حالیہ دنوں میں راہول گاندھی اور نیہا سنگھ راٹھور کی ایک تقریب میں شرکت کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔
واضح رہے کہ نیہا سنگھ راٹھور اس سے قبل بھی بھارتی حکومت اور سیاسی پالیسیوں پر تنقید کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں۔
