دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوا: ایرانی صدر

 

 

 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم ایسا نہیں ہوسکا، ایران غیرقانونی جنگی حالات میں عوام کی خدمت کےلیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت معاشی اور عسکری لحاظ سے حالتِ جنگ میں ہے،تاہم ملک مشکلات کے سامنے مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ دشمن ایران کو ناکام اور تنزلی کا شکار دیکھنا چاہتا ہے،لیکن عوام کے اتحاد نے ایران کو ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھارا ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ جنگی مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام کے متفقہ مؤقف کے نتیجے میں مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے میں مدد ملی۔ماہرین نے مفاہمتی یادداشت کو مصلحت،عزت اور دانائی پر مبنی قراردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس مفاہمت کی مخالفت کررہے ہیں،وہ معاملات کو درست انداز میں نہیں سمجھتے۔

 

Back to top button