فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے

 

 

 

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔

ایرانی میڈیا کےمطابق ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، بعدازاں تفصیلی ملاقات بھی ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کےمطابق دورہ خطے میں امن واستحکام کے فروغ کےلیے پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے،پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران میں تنازع کے پرامن حل کیلئے کوششوں پر توجہ دیں گے۔

دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہےکہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کےلیے کوششیں کررہا ہے،فیلڈ مارشل کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر بات ہوگی۔

 

Back to top button