ایران سے نمٹنے کےلیے امریکا کے پاس کئی راستے ہیں: نائب امریکی صدر

 

 

 

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا کے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں، جب کہ ایران کو تیل اور گیس کی تجارت میں رکاوٹ ڈالنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

امریکی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستے مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں۔

نائب صدر نےکہا کہ آبنائے ہرمز سے یومیہ7 سے 15 ملین بیرل تیل لے جانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف ایک فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی،جو کسی دشمن کےخلاف کیا جانےوالا اب تک کا سب سے بڑا معاشی حملہ ہوگا۔بالآخر تہران مکمل طور پر تنہا رہ جائے، ایران سے تعاون کرنےوالے ممالک بھی زد میں آئیں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم اب آخری مرحلے میں داخل ہورہے ہیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کردیا ہے،اس کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریاں تباہ کردی ہیں اور اس کے جوہری پروگرام کو دفن کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکاکا مقصد ایران کے آمرانہ نظام کو برقرار رکھنےوالی تمام اہم اقتصادی شریانوں اور راستوں کو کاٹ دینا ہے،تاکہ بالآخر تہران مکمل طور پر تنہا رہ جائے، ایران سے تعاون کرنےوالے ممالک بھی زد میں آئیں گے۔

 

Back to top button