موڈیزنےپاکستان کی ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نےپاکستان کی ساورن ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کردی۔

موڈیز کے مطابق ریٹنگ میں بہتری کی وجوہات میں گورننس میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر کا مضبوط ہونا اور مقامی قرض لینے کی لاگت میں کمی وجوہات میں شامل ہے۔

موڈیز نے پاکستان میں مسلسل میکرواکنامک استحکام کو بھی ریٹنگ میں بہتری کی وجہ قرار دیا ہے۔

موڈیز کے مطابق ان شعبوں میں بہتری سے پاکستان کی بیرونی پوزیشن مستحکم اور مالیاتی اشاریے بھی بہتر ہوں گے۔

خیال رہے کہ تقریباً 12 ماہ میں موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ دو درجے بہترکی ہے۔

Back to top button