افغان حکومت کا ڈرون حملوں کا دعویٰ بے بنیاد اور گمراہ کن ہے : وزارتِ اطلاعات

 

 

 

وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے سے متعلق پروپیگنڈا سامنے آیا ہے، جو سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

وزارت کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنے سرکاری بیانات اور پروپیگنڈا ذرائع کے ذریعے یہ دعویٰ کر رہی ہے، تاہم یہ دعویٰ ہمیشہ کی طرح غلط اور گمراہ کن ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ داعش سمیت درجنوں دہشت گرد تنظیموں کے کیمپس افغان حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں موجود ہیں، جہاں سے ان تنظیموں کو چلایا جاتا ہے اور انہیں معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ وزارت کے مطابق طالبان حکومت اپنی سرپرستی میں جاری دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹے اور گمراہ کن بیانات جاری کرتی ہے۔

آج ہونے والے امریکا-ایران مذاکرات کے ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

بیان میں مزید کہا گیا کہ طالبان حکومت کا ایک کم درجے کا ڈرون شنکو خیبر کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، جسے فوری طور پر شناخت کر لیا گیا۔ پاک فضائیہ کے چوکنا فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

Back to top button