ایران-امریکا معاہدہ : آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال

 

 

 

ایران-امریکا معاہدے اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت اور تیل کی ترسیل بحال ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کردی، جب کہ خلیجی ممالک نے تیل کی برآمدات معمول پر لانےکے اقدامات تیز کردیے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امارات کی سرکاری تیل کمپنی ADNOC نے داس اور زرکو جزائر سے خام تیل کی لوڈنگ دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب عراق نے بھی تیل کی پیداوار اور برآمدات مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان کرتےہوئے خریداروں کو جنوبی بندرگاہوں سے تیل اٹھانے کےلیے ٹینکرز نامزد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

رپورٹس میں بتایاگیا ہےکہ کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے بھی جنگ کے دوران جاری کام روکنے کے نوٹسز واپس لےلیے۔

 امریکا کاایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران امریکا معاہدے کے چند گھنٹوں بعد سعودی عرب کے 3 سپر ٹینکرز 60 لاکھ بیرل خام تیل لےکر آبنائے ہرمز سے گزرچکے ہیں۔

 

Back to top button