امریکا کاایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان

معاہدے کے نافذالعمل ہونے کے بعدامریکی فوج نے ایرانی بندگارہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی فوجی کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کردی گئی ہے اور خلیج میں ایرانی بندرگاہوں پر آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں ڈال رہے۔
سینٹکام کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ناکہ بندی نافذ کرنے کی تمام کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی بحری جہاز مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خطے میں موجود رہیں گے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ اسلام آبادمفاہمتی یادداشت کے مطابق لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی یقینی بنانا امریکا کی ذمہ داری ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فرانسیسی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے یو این سلامتی کونسل سمیت عالمی حمایت ناگزیر ہے۔
