عمران خان کی ہسپتال منتقلی کاکیس:توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کےحکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ توہین عدالت کی درخواست پر 16 ستمبر کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست 16 ستمبر کو  مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق 94 کرمنل اوریجنل پٹیشنز زیر التوا ہیں۔

قبل ازیں عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر ڈاکٹرعظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی تھی۔

Back to top button