ایران  نےفیلڈمارشل کےدورہ کونتیجہ خیز،تعمیری قراردیدیا

ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام کے حالیہ دورۂ ایران اور ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔

سکندر مومنی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستانی حکام کی ایرانی صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئیں۔

ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی رات تہران سے واپسی اختیار کی۔ دورے کے دوران دونوں پاکستانی حکام نے ایران کے صدر سمیت اعلیٰ ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آنے کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران نے پاکستانی حکام کے دورے کو مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا ہے۔

ایران اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے مذہبی، ثقافتی، تجارتی اور سرحدی روابط موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرحدی سکیورٹی، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتحال جیسے معاملات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

 

Back to top button