اپوزیشن عدم اعتماد لائے گی تو اسے سہولت فراہم کریں گے: ایاز صادق

 

 

 

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یا سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا اپوزیشن کا حق ہے،اگر اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک پیش کرتی ہے تو اسے سہولت فراہم کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سپیکر کی ذمے داری نہیں کہ ایوان کا کورم مکمل کرے،کورم مکمل کرنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمے داری ہے۔آج کے اجلاس میں بہتری آئی اور تمام لوگ موجود تھے،امید ہے کہ کل مزید بہتری آئےگی اور کورم مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ یہ فورم اپنے اپنے علاقوں کے مسائل پر بات کرنے کےلیے ہے،اسے خالی چھوڑنا مناسب نہیں،اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق اتحاد کیاہے جو اچھی چیز ہے۔

سپریم کورٹ : عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کمیٹیوں سے استعفے میں نے ابھی تک قبول نہیں کیے،میری یہی خواہش ہےکہ میں کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے استعفے قبول نہ کروں۔

 

Back to top button