امریکی دباؤ کے اثرات، ایران میں ایندھن کی قلت، پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں

 

 

 

ایران میں ایندھن کی قلت اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کے باعث دارالحکومت تہران کے پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے لگی ہیں، جب کہ امریکی دباؤ کے نتیجے میں ایندھن کی درآمدات متاثر ہونے سے پٹرول کی فراہمی پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی قلت کا سامنا ہے اور امریکا کی جانب سے درآمدات تک رسائی محدود کیےجانے کے باعث ملک میں پٹرول کی دستیابی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایران کے سرکاری اخبار کی رپورٹ کے مطابق تہران کے مختلف پٹرول سٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق شہری ممکنہ قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر معمول سے پہلے ہی اپنی گاڑیوں کے ٹینک بھرانے کےلیے پٹرول پمپس کا رخ کررہے ہیں۔

مبصرین کے مطابق ایندھن کی قلت ایران کےلیے ایک حساس معاملہ ہے کیوں کہ ماضی میں پٹرول کی قیمتوں اور فراہمی سے متعلق مسائل ملک میں عوامی بےچینی اور احتجاج کا سبب بن چکے ہیں۔

 

امریکی دباؤ کے نتیجے میں ایران کےلیے ایندھن کی درآمدات اور رسد پر بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث آنےوالے دنوں میں پٹرول کی دستیابی اور قیمتیں اہم موضوع بن گئی ہیں۔

تہران میں پٹرول پمپس پر بڑھتا ہوا رش اس بات کی علامت قراردیا جارہا ہےکہ شہری ممکنہ قیمتوں میں اضافے یا ایندھن کی مزید قلت سے پہلے ہی اپنی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

Back to top button