دورہ ایران : دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے: محسن نقوی

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس سے دیرپا امن کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران میں ہونے والی ملاقات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی اور تنازع کے جامع حل کےلیے اقدامات پر غور کیاگیا ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور میری ایرانی صدر سے انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں ایران،امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دورہ ایران : فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس دوران ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے۔

 

Back to top button