ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کےلیے تیار ہے : سربراہ ایرانی فوج

ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ایران 20 سال تک بھی جنگ لڑنے کےلیے تیار ہے۔
جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ دشمن کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایرانی سرزمین کو دشمن کی سازشوں کا میدان نہیں بننے دیں گے۔
جنرل امیر حاتمی نے کہاکہ ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیں گے،ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، دشمن کو ناکام بنا کر شکست کا مزہ چکھائیں گے۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران کے اندر یا آبنائے ہرمز میں فوجی کارروائی کا آپشن موجودہے،آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول اور ناکہ بندی انتہائی مؤثر ہے،ایران کے خلاف معاشی دباؤ اس وقت زیادہ مؤثر ثابت ہورہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران پر ایک بار پھر حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا امریکی فوج پر حملہ ہوا تو ایران کو سخت جوابی کارروائی کا سامنا ہوگا۔
