چینی صدر نے مسئلہ فلسطین کا حل پیش کردیا

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کےلیے 4 اصول ضروری ہیں،پہلا یہ ہےکہ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دےکر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔
چینی صدر کہا کہ دوسرا حل یہ کہ مغربی کنارے اور جنگ کےبعد کے غزہ میں رہنےوالے فلسطینی عوام پر حکومت فلسطینی ہی کریں جب کہ تیسرا یہ کہ انسانی ہمدردی کے اصول کا خیال رکھاجائے اور شہریوں کی حفاظت کا انتظام کیاجائے۔
چینی صدر نے چوتھا حل بتاتے ہوئے کہا کہ انصاف اور برابری کو ملحوظ خاطر رکھاجائے۔ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دےکر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔
