اسحاق ڈار سے ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلۂ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ریجنل فور کے آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس پر بھی گفتگو کی جب کہ آئندہ کثیرالجہتی اجلاسوں اور روابط سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
