پیپلز پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں، کچھ تحفظات پر بات چیت جاری ہے: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں،پیپلزپارٹی کے کچھ تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کےلیے بات چیت جاری ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ موجودہ صورت حال کو دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات میں اضافے سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔
آزاد کشمیر میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک صدر کےلیے اپنا امیدوار سامنے نہیں لائی۔تاہم انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں یا پیپلزپارٹی صدارتی انتخاب کےلیے کسی امیدوار کو سامنے لارہی ہے۔
اپوزیشن عدم اعتماد لائے گی تو اسے سہولت فراہم کریں گے: ایاز صادق
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کچھ تحفظات ہیں،جن پر دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہیں اور آئندہ بھی بات چیت جاری رہےگی۔مذاکرات کے ذریعے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرلیے جائیں گے۔
