سٹیٹ بینک نے 10روپےکاکرنسی نوٹ ختم کرنےپرغورشروع کردیا

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغورکررہا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  دوبارپہلے بھی10 روپے کے نوٹ ختم کرنے کوشش کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی لاگت بڑھ گئی ہے جس بنیاد پریہ فیصلہ کیا جارہا ہے، نئے کرنسی نوٹ جب بنیں گے تو 10 روپے کا نوٹ ختم ہوگا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم نے تمام کرنسی نوٹ کی تبدیلی کا کہا تھا۔

سٹیٹ بینک کے حکام کی جانب سے کہا گیا کہ موجودہ کرنسی2005 سے چھپنا شروع ہوئی، نئے سکیورٹی فیچرزکے ساتھ کرنسی نوٹ لائے جانے ہیں،کابینہ میں دوبارمعاملہ زیربحث آیا ہے، کابینہ نےکمیٹی بنائی تھی جس نے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔

اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جس کوکنسلٹنٹ رکھا گیا تھا اسی کو ڈیزائن بنانے کا کہا گیا، کنسلٹنٹ کی کمپنی سے ہی نوٹ ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کرلیا گیا۔

اس پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹرسٹیٹ بینک نے کہا کہ جس کمپنی کا کنسلٹنٹ ہے وہی کمپنی سب کام کرے گی۔

چیرمین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ  بڈنگ کا عمل نہیں ہوا اور کنسلٹنٹ کےساتھ ہی ڈیزائن کا معاہدہ کیا گیا، سٹیٹ بینک خودمختار ہے مگر قواعد کی پیروی ضروری ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان میں جعلی کرنسی کی سرکولیشن کم ہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جعلی کرنسی کی سرکولیشن کم ہے تو اعدادوشمار دیں۔

Back to top button