بابراعظم کی انگلینڈکیخلاف دوسرےٹیسٹ میں شمولیت کاامکان

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ عمر گل کاکہناہے کہ بابر اعظم نے انجری سے صحتیابی کے بعد نیٹ سیشن میں بھرپور بیٹنگ کی اور ان کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی۔انگلینڈکیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کاامکان ہے۔

بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ بیکنہم میں پریکٹس میچ کے دوران دوبارہ انگلی پر گیند لگنے سے تکلیف بڑھ گئی تھی۔ تاہم، لارڈز ٹیسٹ سے دو روز قبل انہوں نے فاسٹ باؤلرز سپنرز اور تھرو ڈاؤنز کا سامنا کرتے ہوئے مکمل بیٹنگ سیشن کیا۔

عمر گل نے بتایا کہ بابر اعظم نے نیٹ میں اچھی بیٹنگ کی اور وہ مکمل طور پر پُراعتماد دکھائی دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو امید ہے کہ بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بابر اعظم پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے تھے۔ انہوں نے دو نصف سنچریوں کی مدد سے 193 رنز سکور کئےتھے۔

 

 

 

 

Back to top button