ایران نے آبنائےہرمزپرامریکی کنٹرول کادعویٰ مسترد کردیا

ایران کے اوّل نائب صدر محمد رضا عارف نے امریکی صدر ٹرمپ کادعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل خودمختار اور قانونی اختیار حاصل ہے۔

محمد رضا عارف نےکہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول اس کے قومی وسائل اور خودمختاری سے جڑا ہوا معاملہ ہے جس پر ایران اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔جو بھی ایران کو دھمکی دے گا یا جارحانہ رویہ اختیار کرے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نےامریکا کو خبردار کیا کہ ایران کی طرف بری نظر سے دیکھنے والے دشمن کو بھی اپنے اقدام پر پچھتاوا ہوگا۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرۂ عرب سے ملانے والا ایک انتہائی اہم سمندری راستہ ہے جہاں سے دنیا بھر کے لیے تیل و گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔

Back to top button