وزیراعظم کاایرانی صدرسےٹیلیفونک رابطہ،امن معاہدے پرمبارکباد دی

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔امن معاہدے پرمبارکباد دی۔
وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد امن معاہدے پردستخط کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلا رابطہ تھا، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔
شہباز شریف نےصدر مسعود پزشکیان، ایرانی قیادت اورعوام کو تاریخی امن معاہدے پردستخط کی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ ناصرف خطے میں امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ایرانی قوم کی تعمیرِنوکا باعث بنے گا، یہ معاہدہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بھی بنے گا۔
شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے بھی پرتپاک احترام اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے امن معاہدے پر دستخط کے ایرانی فیصلے کو سراہتے ہوئے مذاکرات کے اگلے مرحلے کےلیے ایرانی قیادت کی کامیابی کی دعا کی۔
