سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

 

 

 

 

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آرہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 900 روپے کمی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 149 ڈالر کی بڑی نوعیت کمی سے 4 ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 14 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 410 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74ہزار 205 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 4 ڈالر 13 سینٹس کی بڑی کمی سے 64 ڈالر 67 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 413 روپے کی کمی سے 6 ہزار 946 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 373 روپے کی کمی سے 5 ہزار 895 روپے کی سطح پر آگئی۔

Back to top button