وزیراعظم کی اپوزیشن کومذاکرات کی آفراب بھی ہے،راناثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے میثاق استحکام پاکستان کرنےکاکہا اور یہ آفراب بھی ہے، وزیراعظم کی آفر کو مانا جائے، ہم ہرطرح کی بات کرنےکو تیار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا کا کہنا تھا کہ سیاسی ڈائیلاگ کے لیے پی ٹی آئی نے بتایاکہ ہماری جماعت میں اس پر مشاورت جاری ہے، اپوزیشن نےکہا کہ آپسی مشاورت کے بعد ہم حکومت کو بتائیں گے۔
رانا ثنااللہ نےکہا فیلڈ مارشل نے جو کردار ادا کیا اس پر اپوزیشن نےبھی ساتھ دیا، ہم اپوزیشن کو اب بھی سیاسی مشاورت کی آفر کرتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیررانا ثنا نےکہا کہ فاٹا اورپاٹا سے متعلق اپوزیشن نے وزیراعظم سے بات کی، وزیراعظم کی ہدایت پر آج وفد نے بیٹھ کر بات کی، وزیرخزانہ نے وعدہ کیا کہ آئی ایم ایف سے بات کرکے ٹیکس معاملات کو حل کرائیں گے، جو ٹیکس چھوٹ ختم ہو رہی ہےکوشش ہے آئی ایم ایف سے بات کرکے اسےآگے بڑھایا جائے۔
رانا ثنا نے مزید کہا مولانا فضل الرحمان کو کہیں خدشات ہیں تو کوشش کرینگے گلہ دور کرینگے، مولانا نے بانی کی رہائی کا کہا، اس وقت معاملہ عدالت میں ہے، مولانا نے رہائی کا مطالبہ کیا اس میں ہمارا تعلق نہیں بلکہ عدالت ہی فیصلہ کرےگی، بانی کی صحت میں بہتری کے لیے اچھے اور اعلیٰ ماہرین موجود ہیں۔
