قومی اسمبلی : ایران امریکا امن معاہدے اور پاکستان کے سفارتی کردار کے حق میں متفقہ قرارداد منظور

 

 

 

قومی اسمبلی نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے،امن و استحکام کےلیے فریم ورک معاہدے اور اس میں پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو سراہتےہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی ہے۔قرارداد میں وزیراعظم، وزیر خارجہ، عسکری قیادت اور مذاکراتی عمل میں شامل تمام افراد کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں ایران اور امریکا امن معاہدے سے متعلق قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔قرارداد کے مطابق یہ ایوان امن معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔امن معاہدہ خطے اور پوری دنیا کے امن و استحکام کا سبب بنے گا۔

قرارداد میں کہاگیا ہےکہ امن معاہدے سے عالمی سطح پر معاشی بہتری اور توانائی کے تحفظ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

قرارداد میں یہ بھی کہاگیا ہےکہ یہ ایوان ایران اور امریکا کی قیادت کو امن معاہدہ کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہے۔

قرارداد میں دوست ممالک کی کوششوں کو بھی سراہاگیا جنہوں نے امن عمل کی حمایت کی اور کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی: وزیراعظم

قومی اسمبلی نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیاکہ پاکستان عالمی امن،علاقائی استحکام اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کےلیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

 

 

Back to top button