آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں، جس کے بعد آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا ہےکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کےبعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی جارہی ہے، جس کا فائدہ براہِ راست عوام کو منتقل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ دنوں میں جنگ بندی اور خطے میں کشیدگی میں کمی کےبعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔حکومت نے ہمیشہ وعدہ کیا ہےکہ جب بھی عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی تو اس کا پورا فائدہ عوام تک پہنچایا جائےگا اور اسی اصول کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پٹرولیم قیمتوں کا باقاعدہ جائزہ لیا جارہا ہے اور آئندہ بھی عالمی مارکیٹ کے رجحانات کےمطابق عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگائی کے دباؤ کو کم سے کم کیاجائے اور عوامی ریلیف کو یقینی بنایا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج ساری دنیا میں پاکستان کا نام عزت و وقار سے گونج رہا ہے، دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔کل شام ایران کے صدر سے بات ہوئی،ایران کے صدر نے بار بار پاکستان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کروں گا۔
وزیر اعظم نے کہاکہ اس عالمی امن معاہدے میں سب سے زیادہ کلیدی رول فیلڈ مارشل ید عاصم منیر کا ہے، انہوں نے دو تین ماہ راتوں میں جاگ کر گزارے ہیں، اللہ پاک نے انتھک محنت اور خلوص نے ہمیں کامیابی دی۔
امریکا کاایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
شہباز شریف نے کہاکہ کریڈٹ لینے کا کوئی شوق نہیں،قوم کو کریڈٹ دینے کا شوق تھا،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے بھی اپنا متحرک کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
