ایرانی قوم کے حقوق کے تحفظ کےلیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی: سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ امریکا سے معاہدے کے حوالے سے ان کی ذاتی رائے مختلف تھی تاہم ایرانی قوم کے حقوق کے تحفظ کےلیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی،جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاکہ اس مرحلے تک پہنچنے کےلیے ایرانی حکام نے نیک نیتی کے ساتھ بھرپور کوششیں کیں،جب کہ امریکی صدر نے بھی مختلف ذرائع استعمال کیے تاکہ معاہدہ ممکن بنایا جاسکے۔
امریکہ۔ایران امن معاہدہ: امریکہ کی ایک اور جنگی شکست
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ معاہدے کے حوالے سے ان کی ذاتی رائے مختلف تھی،تاہم ایرانی صدر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایرانی قوم کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور امریکا کے حد سے تجاوز کرنےوالے مطالبات قبول نہیں کیے جائیں گے۔صدر نے اس حوالے سے مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا عہد کیا، جس کےبعد انہوں نے معاہدے کی اجازت دی۔
انہوں نے کہا کہ اب ایران اس معاہدے میں طے شدہ شرائط کے عملی نفاذ اور ان کے نتائج کا انتظار کرے گا۔
