لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا امن کےلیے پرعزم ہے،مذاکراتی کوششوں میں پیشرفت کےلیے مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین اپنے عزم پر قائم رہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں میں کمی اورسٹاکس میں اضافے کو پسند کر رہی ہیں، امریکا کےلیے کامیابی ہےکہ تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور فتح حاصل ہورہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی نہیں ہو رہی،یہ جعلی خبر ہے،ڈیموکریٹس کا پروپیگنڈا چل رہا ہے ۔
قبل ازیں پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھاکہ اگر دوسرے ممالک کے پاس بلیسٹک میزائل موجود ہیں تو ایران کے پاس نہ ہونا کچھ حد تک غیرمنصفانہ ہے۔اگر سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کے پاس میزائل ہیں تو متناسب حد تک ایران کے پاس بھی ان کا ہونا قابل قبول ہے۔
اسرائیل کو امن عمل کا احترام کرنا ہوگا : جے ڈی وینس
امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھاکہ امریکا ایران کے ساتھ تقریباً چار ماہ طویل تنازع کے خاتمے کےبعد بھی خلیج میں اپنی فوجی موجودگی کچھ عرصے تک برقرار رکھے گا۔
