مہوش حیات شوٹنگ کے دوران آبدیدہ کیوں ہو گئیں؟
معروف ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ میں نانی کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوٹنگ کے دوران تقسیم ہند کے مناظر شوٹ کرواتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی تھیں۔
چھ اقسام پر مشتمل ’’مس مارول‘‘ کو ’’ڈزنی پلس‘‘ پر ریلیز کیا گیا تھا اور دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔ اس ویب سیریز میں مہوش حیات نے مرکزی ہیروئن ’’مس مارول‘‘ یعنی کمالہ خان کی نانی ’عائشہ‘ کا کردار ادا کیا تھا، وہ اس سیریز میں فواد خان کی بیوی بنی تھیں جوکہ تحریک پاکستان کے ایک سرگرم رکن کا کردار ادا کر رہے تھے۔ اس ویب سیریز میں تقسیم ہند اور تحریک پاکستان کے متعدد مناظر دکھائے گئے تھے، جن پر بعض شائقین نے تنقید کی تھی کہ انہیں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، لیکن مہوش حیات نے ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ویب سیریز کو یادگار بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
مہوش حیات نے انسٹاگرام پر شرمین عبید چنائے کے ساتھ ’مس مارول‘ کے پریمیئر کے دوران کھنچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے تعریفی پوسٹ لکھی اور پاکستان کو بہتر انداز میں دکھانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اداکارہ نے اپنی لمبی چوڑی پوسٹ میں شرمین عبید چنائے کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ ویب سیریز میں انتہائی شاندار طریقے سے کراچی کے مناظر دکھائے۔ انہوں نے لکھا کہ اس ویب سیریز کے لیے شرمین عبید چنائے سے بہتر ہدایات کوئی نہیں دے سکتا تھا۔
ڈرامے میں شوٹ کیے گئے تقسیم ہند اور تحریک پاکستان کے مناظر کو حقیقت کے قریب تر قرار دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اتنی جذباتی ہوگئیں کہ ان کی آنکھیں بھر آئیں اور وہ رونے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے
مائیک ٹائسن نے دوران پرواز مخالف کو ناک آؤٹ کردیا
تقسیم ہند کے مناظر کو بہترین انداز میں فلمایا، مہوش نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ شرمین حیرت انگیز ہدایت کارہ ہیں اور ان سے متعلق جو باتیں مشہور ہیں وہ حقیقی ہیں، وہ ان سب تعریفوں پر پورا اُترتی ہیں۔
اداکارہ نے فلم ساز کا عائشہ کے کردار کو بہترین انداز میں پیش کرنے پر بھی انکا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کے مستقبل کے لیے بھی دعائیں کیں، اس سے قبل چند روز پہلے بھی مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں ’مس مارول‘ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی ویب سیریز میں اپنے کام کے تجربے کو اب تک کا بہترین کام قرار دیا تھا۔
مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں ‘مس مارول’ کے پروڈیوسرز اور ‘مس مارول’ یعنی کمالہ خان کا کردار تخلیق کرنے والی پاکستانی نژاد لکھاری ثنا امانت کا بھی شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ کمالہ خان کا کردار دیکھنے کے بعد بہت ساری پاکستانی اور مسلمان لڑکیاں خود کو سپر ہیرو کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔
