وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی اور اتحادی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مستعدی کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ سعودی افواج اور اتحادی فورسز نے متعدد بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا۔
وزیراعظم نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہاکہ سعودی عرب کے اپنے عوام،شہروں اور اہم تنصیبات کے دفاع کےحق کی پاکستان مکمل حمایت کرتاہے۔
انہوں نے کہاکہ حوثی ملیشیا فوری طور پر سعودی عرب پر حمل بند کرے، پاکستان ہرخطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا۔
