ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، طیارے کو آگ لگ گئی

 

 

 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے میزائل حملے کےبعد سعودی ایئرلائن کے ایک طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کےمطابق طیارہ ایئرپورٹ پر کھڑا تھا اور واقعے کے وقت اس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا، تاہم حکام سے فوری طور پر جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

حوثی ملیشیا نے ریاض ایئرپورٹ اور سعودی تنصیبات کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے، جب کہ گروپ کی جانب سے سعودی عرب پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے ریاض کی جانب آنےوالے بیلسٹک میزائلوں کو روکنےکا دعویٰ کیاہے،ایئرپورٹ پر حملے کےبعد پروازوں کا نظام بھی متاثر ہوا۔

وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

میزائل کا ملبہ گرنے سے میڈیکل کمپلیکس کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،خمیس مشیط میں بھی اتحادی فوج نے دو بیلسٹک میزائل مارگرائے۔

ریاض اور ابہا ایئرپورٹ پر گزشتہ روز حملوں میں تین افراد جاں بحق اور ایک پاکستانی سمیت 28 زخمی ہوئے۔

 

Back to top button