طویل جنگ کےلیے ہمارے پاس وافر اسلحہ موجود ہے : ایرانی وزارت دفاع

 

 

 

ایرانی وزارت دفاع کےترجمان رضا طلائی نیک کا کہنا ہے کہ ملک میں اسلحہ تیار کرنے کی صلاحیت ایک طویل اور مسلسل جنگ کی ضروریات پوری کرنے کےلیے کافی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت دفاع رضا طلائی نیک کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران اسلحے کی پیداوار جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ گئی ہے،ایران نے پہلے ہی متبادل اور محفوظ پیداواری مقامات تیار کر رکھےتھے اور فوجی سازوسامان کی پیداوار ایک دن کےلیے بھی نہیں رکی۔

رضا طلائی نے کہاکہ جنگ کے دوران تقریباً 9 ہزار کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر فوجی سازوسامان کی تیاری کی کوششوں میں حصہ لیا۔

ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، طیارے کو آگ لگ گئی

انہوں نے کہاکہ وزارت دفاع کا عملہ میزائل داغنےوالی ٹیموں،ڈرون یونٹس،بحری اور فضائی افواج کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تاکہ میدان جنگ سے حاصل ہونےوالے تجربات کی روشنی میں نئے خطرات سے نمٹنے کےلیے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کو بہتر بنایا جاسکے۔

ترجمان ایرانی وزارت دفاع نے کہاکہ ایران کی پہلی ترجیح اپنی فوجی ضروریات پوری کرناہوگی،تاہم ملک اضافی دفاعی مصنوعات برآمد کرنےکا بھی ارادہ رکھتاہے۔ہم پہلے اپنی ضروریات پوری کرتےہیں اور مستقبل میں برآمدات کےلیے اضافی پیداوار میں اضافہ کریں گے۔

 

 

Back to top button