وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سیاسی صورت حال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کےمطابق گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر مؤقف اختیار کہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔

وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی خدمات اور مفاہمانہ انداز ہمیشہ قابل ستائش رہا،وفاقی حکومت نے ہرممکن کوشش ہےکہ معاملات سیاسی انداز میں حل ہوں۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی ضد اور دہشت گردی کےخلاف اقدامات سے دوری سے مسائل پیدا ہوئے،اب بھی وقت ہے کہ معاملات کے سلجھاؤ کےلیے خیبرپختوخوا حکومت اور اپوزیشن معاملے کو سنجیدہ لے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اب بھی مذاکرات اور سیاسی حل کےلیے تیار ہے لیکن اپوزیشن کو وفاق پر چڑھائی سے گریز کرنا ہوگا،وفاق پر دھاوا بولنے سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

 

 

 

 

Back to top button