پشاور میں کارکنوں کو اغوا کیا گیا، پورے ملک فسطائیت کا راج ہے: سلمان اکرم راجہ

 

 

 

 

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کل پشاور میں متعدد کارکنوں کو اغوا کیاگیا اس کی مذمت کرتا ہوں پورے ملک فسطائیت کا راج ہے ہم انہیں کہتےہیں ہوش کے ناخن لیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جو بےاصولی پر مبنی ہو،ہم نے بار بار کہاکہ عوام کا خون ہمارے لیے مقدم ہے،ایسے لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے بے گناہوں کا لہو بہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بےگناہوں کو بےگھر نہیں ہونےدیں گے،ہرمصیبت جھیلنے کو تیار ہیں لیکن اصولوں سے دستبرداری اختیار نہیں کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری ہوں میرے اوپر بہت ذمہ داریاں ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو بھی دیکھا رہاہوں،پنجاب لانگ مارچ میں بالکل شرکت کرےگا اور بڑی تعداد میں قافلے شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ کل پشاور میں متعدد کارکنوں کو اغوا کیاگیا اس کی مذمت کرتا ہوں،پورے ملک فسطائیت راج ہے ہم انہیں کہتےہیں ہوش کے ناخن لیں۔

وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

دوسری جانب چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ حکومت اور اپوزیشن کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہیں۔انا ختم کریں،بیٹھ کر مذاکرات کریں،پی ٹی آئی اب بھی بامقصد مذاکرات کےلیے تیار ہے۔

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان مذاکرات میں بہتر کردار ادا کریں گے۔

 

Back to top button