مائیک ٹائسن نے دوران پرواز مخالف کو ناک آؤٹ کردیا

 

معروف امریکی باکسر مائیک ٹائسن نے دوران پرواز ایک مسافر کو مکے مار مار کر ناک آؤٹ کردیا

۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سفر کے دوران مائیک ٹائسن نے بار بار مذاق کرنے اور تنگ کرنے پر ایک کم عمر مداح کی مکوں سے ٹھکائی کر ڈالی، دیگر مسافر مائیک ٹائسن کو روکنے کی کوشش کرتے رہے لیکن سابق باکسر نے لڑکے کو ناک آؤٹ کر کے چھوڑا۔

سابق عالمی ہیوی ویٹ چمپئن باکسر کی جانب سے دوران پرواز مسافر کی پٹائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو کی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ مائیک ٹائسن کے ترجمان نے بتایا کہ باکسر نے سان فرانسسکو ائیرپورٹ پر فلوریڈا کیلئے اُڑان بھرنے کو تیار طیارے میں اپنے قریب بیٹھے ایک شخص کی تب ٹھکائی کی جب اُس شخص نے بار بار مائیک ٹائسن کا مذاق اڑایا۔

واقعی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں موجود شخص مائیک ٹائسن کو قریب بیٹھا دیکھ کر خوشی سے پاگل ہوگیا اور باکسر کے حوالے سے فضول باتیں کرنے لگا۔ مداح کی جانب سے بار بار مذاق کیے جانے اور مائیک ٹائسن کی جانب پانی کی خالی بوتل پھینکے جانے کے بعد باکسر نے اس کی پٹائی کر دی۔

مائیک ٹائسن کی مداح کی پٹائی کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں مائیک ٹائسن کو پوری طاقت کے ساتھ مداح کی مکوں سے پٹائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں مداح کے چہرے کو خون سے لت پت بھی دیکھا گیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کے دوران فوری طور پر کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی لیکن مار کھانے والے مداح کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

امریکہ کی الہان عمر کے سرکاری دورے پر پاکستان جانے کی تردید

یاد رہے کہ مائیک ٹائسن نے 20 سال کی عمر میں 1986 میں ٹریور بیربیک کو شکست دے کر کم عمر ترین ہیوی ویٹ چمپئن بننے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، آئرن مائیک نے اپنے شاندار کیریئر میں 58 پروفیشنل مقابلوں میں 50 مرتبہ کامیابی سمیٹی اور 2005 میں کیون مک برائیڈ سے شکست کے بعد باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم نومبر 2020 میں مائیک ٹائسن نے ریسلنگ رنگ میں واپسی کرتے ہوئے پہلی فائٹ جوئے جونز سے کی تھی۔

Mike Tyson knocked out an opponent during the flight video

Related Articles

Back to top button