جناح ہاؤس حملہ کیس:پولیس نے فلک جاوید کی گرفتاری ڈال دی

لاہورپولیس نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاویدکی جناح ہاؤس  حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی۔

پولیس نےگرفتاری ڈال کر ملزمہ فلک جاویدکو عدالت میں پیش کیا جہاں لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزمہ فلک جاوید کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

اس سے قبل آج  انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس میں فلک جاویدکی ضمانت منظور کی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ملک عابد حسین نے فلک جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے فلک جاوید کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔ فلک جاوید پر تھانہ ریس کورس میں پولیس پر حملہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ فلک جاوید 9 مئی کےکیسز میں جیل میں قید ہیں۔

Back to top button