پنجاب :کرپشن کے الزام میں 54 افسر اور اہلکار معطل،ملازمت سے برخاست

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر ہر محکمے میں کرپشن کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔ کرپشن کے الزام میں 54 افسر اور اہلکار معطل اور ملازمت سے برخاست ہوچکے ہیں
رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک میں کرپشن کرنے والوں کی شامت آگئی، 48 افسر اور اہلکار گرفت میں آگئے۔ بہاولپور میں 6 فوڈ گرین انسپکٹر اور چوکیدار ملازمت سے فارغ ہوگئے۔ فارغ کیے جانے والوں میں فوڈ گرین انسپکٹر ساجد محمود خان، محمد سلیم، عاصم علی، عبدالرشید، محمد اسحاق اور طارق رشید شامل ہیں۔
گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ابوبکر رضا اور بابر جاوید، شفیق، انصار بٹر، محمد نثار، سینئر کلرک وقار احمد، ذوالفقار علی، محمد علی شاہین اور عاطف حسین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
بہاولپور میں وسیم طلحہ، ہارون عبداللہ اور عمر حیات چوکیدار بھی ملازمتوں سے فارغ ہوگئے۔
سرگودھا کے فوڈ گرین انسپکٹر ندیم شہزاد، ملتان کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہمایوں شوکت بھٹی اور چوکیدار رضاقت علی کو بھی ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
ڈی جی خان میں فوڈ گرین انسپکٹر رانا عبدالستار، گجرات کے فوڈ گرین انسپکٹر حذیفہ یونس، جبکہ فیصل آباد میں پی آر چوکیدار اللہ دتہ، عبدالغفار اور شہباز احمد کے خلاف کارروائی کی گئی۔
محکمہ خوراک نے کرپشن کے الزام میں 14 فوڈ کنٹرولر کے خلاف تادیبی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ بہاولنگر کے محمد فیصل، اوکاڑہ کے محمد مسلم، نارووال کے عبدالمجید خان، رحیم یار خان کے محمد علی، ڈی جی خان کے خادم حسین اور میانوالی کے عبدالرحمان کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
