ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کردیں

 

 

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیرکلیئر یا غیرتصدیق شدہ رقم کی مزید چار بار جانچ کا فیصلہ کرتے ہوئے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں مزید ترامیم کردی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 50 کے تحت سیلزٹیکس رولز میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ترمیم کےتحت رول 29 کے ذیلی قاعدہ (2) میں یہ قراردیا گیا ہےکہ ابتدائی جانچ سمیت آٹھ بار کی توثیقی جانچ کےبعد جو رقم کلیئر یا تصدیق شدہ نہ ہو اسے سسٹم کی جانب سے مزید چار توثیقی جانچ یا سائیکلز سے گزارا جائےگا،یہ اضافی جانچ ہرہفتے ایک بار کی جائےگی۔

چار اضافی توثیقی جانچ یا سائیکلز مکمل ہونے کےبعد بھی اگر کوئی رقم کلیئر یا تصدیق شدہ نہ ہوتو اسے چیپٹر پانچ میں بیان کردہ ایس ٹی اے آر آر ماڈیول کے تحت پراسیس کیاجائے گا۔

معاشی استحکام کےدعوؤں کےباوجودپاکستانی مالی مشکلات کاشکارنکلے

ایف بی آر نے رول 39 ایف کی دوسری پرووائزو میں بھی اسی نوعیت کی ترمیم کی ہے اس کےتحت ابتدائی جانچ سمیت آٹھ توثیقی جانچ کےبعد غی کلیئر یا غیرتصدیق شدہ رقم کو سسٹم کی جانب سے ہر ہفتے ایک بار مزید چار توثیقی جانچ یا سائیکلز سے گزارا جائے گا۔

جب کہ ان چار اضافی جانچ یا سائیکلز کی تکمیل کےبعد بھی رقم کلیئر یا تصدیق شدہ نہ ہونےکی صورت میں اسے چیپٹر پانچ میں بیان کردہ ایس ٹی اے آر آر ماڈیول کے تحت پراسیس کیا جائےگا۔

 

Back to top button