بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ویکسی نیشن لازمی کرانا ہوگی : وفاقی وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو اب ویکسی نیشن لازمی کرانا ہوگی۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انٹرنیشنل ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے باہر سے آنے والے اور جانے والے افراد حفاظتی ٹیکے لگوائیں،گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ مسافروں کے پاس ہوناچاہیے اور حج اور عمرہ پر جانے والوں کےلیے یہ سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی 15 صوبے بنانے کی تجویز کی مخالفت
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ٹریولرز ویکسی نیشن سینٹر میں بین الاقوامی مسافروں کو ویکسی نیشن کی سہولت ملے گی،ان کی انٹری نادرا کے ڈیٹا بیس میں ریکارڈ ہوگی،بہت سارے لوگ علاج معالجے کےلیے بھی سفر کرتےہیں،جو بھی پرواز سے آئے گا ہیلتھ ڈیسک کے پاس اس کا ڈیٹا رکھ رہے ہیں،یہ سارا سسٹم کیش لیس اور ڈیجیٹائز ہے، نادرا سے سرٹیفکیٹ کی جانچ ہوجائے گی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سفر کےلیے اب ویکسی نیشن لازمی کرانی ہوگی، ائیرپورٹ پر محکمہ صحت اور نادرا کا کاؤنٹر بھی موجود ہوگا،زیادہ تر ڈی پورٹ ہونےوالے طبی بنیادوں پر واپس آتے ہیں،فلو،گردن ٹوٹ بخار اور پولیو کا ایک سرٹیفکیٹ ڈیجیٹل ہوگا،پاکستان کے تمام شناختی کارڈ نمبر میڈیکل ریکارڈ نمبر بن جائیں گے۔
