سعودی عرب کےلیے امریکا کا 5 ارب ڈالر کا دفاعی پیکج منظور

 

 

 

 

 

امریکا نے سعودی عرب کےلیے 5 ارب ڈالرز مالیت کے جدید دفاعی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی، جس میں جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز-ایکسٹینڈڈ رینج (JDAM-ER) بم بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے JDAM-ER کی فروخت کی منظوری دی گئی ہے، جب کہ اس معاہدے کی مرکزی کنٹریکٹر امریکی کمپنی بوئنگ ہوگی۔

محکمہ خارجہ کےمطابق اس کے علاوہ سعودی عرب کو 750 ملین ڈالرز مالیت کے AGT-150 انجنوں کی علیحدہ فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ جس کا ٹھیکہ Honeywell کو ملے گا۔ یہ انجنز لڑاکا ٹینکوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ مجوزہ فروخت سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی،جب کہ اس کی تیاری، آپریشنل ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت اور دفاعی تعاون میں بہتری آئے گی۔

ٹرمپ کے معالجین نے صحت پرتشویش کااظہار کردیا

دریں اثنا امریکا نے عمان اور عراق کےلیے بھی 2 مزید دفاعی سودوں کی منظوری دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق عمان کو F-16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کی خدمات فراہم کرنے کےلیے 188 ملین ڈالرز مالیت کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔

عراق کو 150 ملین ڈالرز مالیت کے Bell 412EPX ہیلی کاپٹرز بیچنےکی بھی منظوری دی گئی ہے۔

 

Back to top button