امریکی صدر کی ایک بار پھر ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

 

 

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بہت جلد ایران کےکوہ کلنگ‌گزلا کو نشانہ بناسکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوہ کلنگ‌گزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کے قریب واقع ہے۔کوہ کلنگ‌گزلا میں 2 انتہائی محفوظ سرنگوں کے کمپلیکس ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی وہ اہمیت نہیں رہی جو تھی،آبنائے ہرمز کے بہت سے متبادل بنارہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران بھی جان لے گا کہ آبنائے ہرمز پہلے جتنی اہم نہیں رہی۔

سعودی عرب کےلیے امریکا کا 5 ارب ڈالر کا دفاعی پیکج منظور

صدر ٹرمپ کاکہنا تھاکہ شام سے پائپ لائن اور سڑک کے رستے بنے تو ہرمز کی اہمیت کم ہوجائے گی۔بہت سے لوگ اسے جنگ کہتے ہیں میں فوجی تنازع کہتا ہوں، ایران جنگ بڑی چیز نہیں یہ چھوٹے آلوؤں جیسی ہے۔

 

Back to top button