نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی کا دوہرا معیار ہے: خواجہ آصف

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرائیکی صوبے کی بات ہوتو پیپلزپارٹی نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے اور جب چار کی جگہ مزید صوبوں یا انتظامی یونٹوں کی بات ہوتی ہے تو سندھودیش کی بات شروع ہوجاتی ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی دو رخی پالیسی کے پیچھے کچھ اور دیکھتا ہوں،اختیارات کی منتقلی 18ویں ترمیم کے ذریعے طے ہوئی لیکن عمل نہیں ہوا۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ موجودہ نظام کو اختیارات کے ارتکاز نے متروک بنادیا ہے،صوبے یا انتظامی یونٹ جو مرضی لیبل لگالیں،اختیارات کی منتقلی ناگزیر ہے۔

نئے صوبوں کے قیام میں اصل رکاوٹ کون؟نام سامنے آ گیا

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے تجویز دی کہ پاکستان کے موجودہ 36 ڈویژنز کو انتظامی ڈھانچے کی ازسرِ نو تشکیل کےلیے بنیاد بنایا جاسکتا ہے، جب کہ جغرافیائی بنیادوں پر کوئی دوسرا ماڈل بھی زیرغور لایا جاسکتا ہے۔

 

Back to top button