مولانا فضل الرحمان کی 15 صوبے بنانے کی تجویز کی مخالفت

 

 

 

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 15 صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے۔

خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کا مذاق بنایا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2 صوبے جل رہےہیں،حکومت نئے صوبوں کی بات کررہی ہے جب کہ حکومت عوامی اعتماد مکمل طور پر کھوچکی ہے، 15صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے قبل ازیں فاٹا انضمام کا فیصلہ بھی بدترین ثابت ہوچکا ہے۔

نئے صوبوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ٹکراؤ کیوں بڑھ گیا؟

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کی بات ہوتو پیپلزپارٹی نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے اور جب چار کی جگہ مزید صوبوں یا انتظامی یونٹوں کی بات ہوتی ہے تو سندھودیش کی بات شروع ہوجاتی ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی دو رخی پالیسی کے پیچھے کچھ اور دیکھتا ہوں،اختیارات کی منتقلی 18ویں ترمیم کے ذریعے طے ہوئی لیکن عمل نہیں ہوا۔

 

Back to top button