پاکستان اور سعودی عرب کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا علاقائی و عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔

ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں جانب سے کمیٹی کے استنبول اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Back to top button