ستمبر کیلئے تیسری مرتبہ ایل این جی کارگو کا ٹینڈر جاری
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 12 سے 16 ستمبر کے ڈیلیوری پیریڈ کیلئے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلیں

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ستمبر کے لیے تیسری مرتبہ ایل این جی کارگو کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹینڈر 12 سے 16 ستمبر تک کے ڈیلیوری پیریڈ کے لیے جاری کیا گیا ہے، جس میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہیں۔
ایل این جی کارگو کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ موصول ہونے والی بولیاں بھی اسی روز کھولی جائیں گی۔
حکومت اس سے قبل ستمبر میں ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے دو مرتبہ ٹینڈر جاری کرچکی ہے، تاہم دونوں مرتبہ مہنگی بولیاں موصول ہونے کے باعث ٹینڈرز منسوخ کردیے گئے تھے۔
