غزہ: 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہداء کی اجتماعی نمازِ جنازہ اور تدفین
غزہ شہر کے زیتون محلے میں شہداء کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، ملبے تلے اب بھی 9 ہزار کے قریب فلسطینیوں کی لاشیں موجود ہیں

غزہ پٹی میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہداء کی اجتماعی نمازِ جنازہ اور تدفین کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ اور تدفین آج صبح غزہ شہر کے مشرق میں واقع زیتون محلے میں ادا کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق بمباری سے متاثرہ علاقوں میں ملبے سے اب تک تقریباً 800 سے 900 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
محکمۂ شہری دفاع کے مطابق غزہ پٹی میں تقریباً 9 ہزار فلسطینیوں کی لاشیں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔
