نئے صوبوں کے معاملے پر بامعنی ڈائیلاگ ناگزیر ہے : حمزہ شہباز

 

 

 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جماعتیں اگر بروقت بلدیاتی انتخابات کروالیتیں تو نئے صوبوں کا ایشو اس طرح سامنے نہ آتا۔
حمزہ شہباز نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ہی ہونےچاہئیں تاکہ نچلی سطح تک جمہوری نظام مؤثر انداز میں کام کرسکے۔
حمزہ شہباز نے بیوروکریسی پر بھی تنقید کرتےہوئے کہاکہ بیوروکریسی نے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کردیے ہیں۔

 

Back to top button