پاکستان ریلویز کا خسارہ 45 ارب سے تجاوز کر گیا

پاکستان ریلویزکی مالی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،اوراس کا مالی خسارہ 45 ارب روپے سے تجاویز کرگیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان ریلوے سخت مالی بحران کا شکار ہے جس کے باعث گریڈ 1 سے 9 تک کے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں جاسکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا ریلوے انجن شیڈ، واشنگ لائن، سگنلز شاپ، کے کلاس فور، ورکشاپس، ڈویژن، اسٹیل شاہ کیرج شاپ اور دیگر
PTIکیخلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ
شعبوں کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم رکھے گئے ہیں جبکہ ملازمین ریلوے اکاؤنٹس دفاتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ ریلوے کی آمدنی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جبکہ ٹرین آپریشن بھی کئی کئی ماہ سے بند ہیں۔